اگلے 5 دن کراچی میں کیا ہونے والا ہے الرٹ

​السلام علیکم


متوقع موسمی پیشگوئی


ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 3 سے 4 روز تک موسم خشک صاف اور سرد رہے گا پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا سلسل جاری رہے گا.


بارش کی بات کی جائے تو موجوده صورتحال کے مطابق دسمبر کے آخری 6 /7 دنوں کے دوران ہمیں مغربی ہواؤں کے دو سلسلے آنے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں .

پہلا کم شدت اور محدود پھیلاؤ والا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 25 دسمبر سے شمال مغربی بلوچستان کے راستے داخل ہونے کی توقع ہے. 25 اور 26 دسمبر کو شمال مغربی بلوچستان اور ملک کے شمالی علاقہ جات میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے. بعد ازاں 27 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک اچھا سلسلہ آنے کے امکانات بنتے دکھائی دے رہے ہیں. جس کے زیر اثر موجوده صورتحال کے مطابق 27 سے 30 دسمبر کے درمیان بلوچستان کے بیشتر علاقوں سمیت خیبرپختونخوا پنجاب گلگت بلتستان اور أزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور مغربی اور شمالی سندھ میں کہیں کہیں بارش کے امکانات لگ رہے ہیں. اس کے بعد ملک میں سردی کی شدید لہر بھی متوقع ہے.


نوٹ اس سلسلے کا  موجوده صورتحال کو مدنظر رکھ جائزه دیا گیا ہے اس میں فی الحال تبدیلی  ممکن ہے. اس کی تفصیلی اور حتمی پیشگوئی کچھ دن بعد وقت قریب آنے پر دی جائے گی. ان شاءاللہ


Ashraf news