اگلے 10 دن موسم کا حال

 السلام علیکم


موسم کی صورتحال


توقع کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شمال اور مشرقی پنجاب شمالی اور مغربی بلوچستان خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں پہاڑوں پر اچھی برف باری ہوئی جبکہ بالائی اور مغربی سندھ کے بعض علاقوں میں 29 جنوری کو بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی.


ملک کے وسطی اور جنوب مغربی علاقوں سے حالیہ سلسلہ کل ہی ختم ہوچکا تھا جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں سے  بھی آج سلسلہ نکل چکا ہے.


اگلے 2 سے 3 روز کے دوران صرف گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور انتہائی شمالی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں مزید برف باری اور بارش ممکن ہے.

ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور صاف رہے گا.


3 فروری کے بعد ملک میں سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے.


مزید اپڈیٹ کا سلسلہ وقتأ فوقتأ جاری رہے گا.


Pakistan Weather Channel