Pak weather update


​#سندھ_میں_بارشیں #موسم_کا_حال: 🌦️❄️

🔵 ویدر والے متعارف کروا رہے ہیں جدید قسم کے نقشے جن سے موسم کا حال جاننا ہوگا اور بھی آسان۔ ایسے صوبہ وار موسمی پیشگوئی کے نقشے ہم اگلے سسٹموں میں ہر صوبے کے لئے بھی استعمال کریں گے تو ہمیں کمنٹس میں بتائیں کے یہ  نقشہ آپ کو کیسا لگا اور آپ کی کیا رائے ہے۔


🔵 ایک مغربی سسٹم پاکستان کو متاثر کر رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اچھی بارش اور پہاڑوں پر زبردست برف باری رپورٹ ہوئی، اب یہ سلسلہ شمال میں پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن آج اسکے اثرات سندھ پر بھی ظاہر ہوں گے۔ آج سندھ کے شمالی اور مغربی علاقوں بالخصوص سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، شھداد کوٹ، دادو اور گردونواح میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، وسطی و جنوبی سندھ میں چند ایک مقامات پر بونداباندی ہوسکتی ہے اسکے علاوہ صوبے کا تمام علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ اتوار سے ایک اور سردی کی لہر سندھ کو متاثر کرے گی جسکی تفصیلات ہم جلد شائع کریں گے۔ 


🔵 اس تحریر اور معلومات کو آگے شیئر کریں اور اپنے علاقے کی موسم کی ہر خبر سے باخبر رہنے کے لئے ویدر والے کے ساتھ جڑے رہیں۔


موسمی تجزیہ کار،

Ashraf

برائے ویدر والے۔