#موسم
🔴 تازہ ترین صورتحال کے مطابق مغربی سلسلہ اس وقت بالائی سیاحتی مقامات اور ملحقہ علاقوں کو متاثر کر رہا ہے تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارشِ برفباری کا سلسلہ جاری!
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سیاحتی علاقوں میں کہیں کہیں بارش بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش برفباری کا امکان.
watch
صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی کاشت کے تمام علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان.
🔴 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارشِ کی مقدار:
🔴 خیبر پختونخوا: دیر55، دروش 40، مالم جبہ 36،میر کھانی 25، سیدو شریف 24، کالام 22، چترال 21 ، ملی میٹر
🔴 پنجاب: مری 10، سیالکوٹ ائیر پورٹ 04، سٹی 01، اسلام آبادگولڑہ 04، سید پور، سٹی 03، راولپنڈی چکلالہ ، شمس آباد 02، لاہور سٹی 02، ائیر پورٹ01، اٹک01 ،ملی میٹر
🔴 کشمیر: کوٹلی 07، مظفر آباد ائیر پورٹ 06، سٹی 05، راولاکوٹ 04، گڑھی ڈوپٹہ 01 ملی میٹر
🔴 گلگت بلتستان : اسکردو میں 02ملی میٹر بارشِ ریکارڈ ہوئی۔
🔴 برف باری (انچ): دروش، میر کھنی19، مالم جبہ 18، کالام 11،چترال، دیر 09، مری 03، سکردو 02 اور استور میں 01 انچ ریکارڈ ہو ئی۔
🔴 ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت:لہہ منفی 12، قلات منفی 11، کالام منفی 08، پارہ چنار، کوئٹہ منفی 07، ژوب، گوپس منفی 06، ہنزہ، اسکردو ، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، دالبندین منفی 04، مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم سے متعلق مستند فورکاسٹ کے لیے جڑے رہیئے ویدر والے کے ساتھ☔