Weather update Sindh | Today weather update

​#موسمی_صورتحال:








کل بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور دریائے سندھ کے اوپری حصوں میں (بالاکوٹ / کوہستان / نیلم / مظفرآباد / سکردو / گانچے / غذر / دیامیر ) اس کے علاوہ راوالاکوٹ / مری / ایوبیہ / نتھیا گلی / شانگلہ / دیر / کالام / مالم جبہ / ناران / کاغان / پاراچنار / شوگران / چترال / مالاکنڈ میں اکثر مقامات پر سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ معتدل سے تیز بارش / پہاڑوں پر برفباری کے قوی امکانات ہیں. اس دوران چند مقامات پر شدید برفباری ہوسکتی ہے. جبکہ کوئٹہ / چمن / زیارت / نوشکی / پشین / ہرنائی / ژوب / وزیرستان سمیت بالائی مغربی بلوچستان میں بھی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے روشن امکانات ہیں. 


اگلے ہفتے سے ایک اور مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے. جس سے پنجاب کے تمام بالائی علاقوں / اسلام آباد / راوالپنڈی / بالائی خیبرپختونخواہ / گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش چند مقامات پر تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے اچھے امکانات ہیں. یہ سلسلہ پیر کی شام / رات سے داخل ہوسکتا ہے اور جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے. جس کے بعد ملک گیر شدید سردی کی لہر داخل ہونے کا امکان ہے.