google-site-verification: google056300cafbd3ff5f.html

Weather update Sindh | Karachi weather | Weather update Karachi

 Weather update pak







🔘 پیشنگوئی:-

ملک بھر سخت سردی کا آغاز ہوچکا ہے اب اس سردی کی لہر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ جیسا کے پہلے مشاہدے میں بتایا تھا کہ دسمبر کے آخری ہفتوں تک موسم سرما اور مغربی برکھائی سلسلہ زور پکڑیں گے تو بحیرہ روم کے مغربی کنارے اور مغربی یورپی خطے پر درجہ حرارت معمول سے زیادہ جارہا ہے جس سے مغربی نشیب کے جھکاؤ مشرقی وسطیٰ و جنوبی ایشیاء کے جانب ہوگئے ہیں۔ جسکی وجہ سے مشرقی وسطیٰ کے بہت سے ممالک تیز بارشوں اور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ 


آج سے جنوبی ایشیاء خطے بلخصوص پاکستان پر بھی یہ مغربی سلسلوں کا اسپیل آج سے اپنا اثر دیکھانا شروع کردے گا۔ مغربی سلسلوں کا یہ اسپیل جنوری کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا اس سال کا اختتام اور اگلے سال کا آغاز ملک میں سخت سردی اور سرمائی بارشوں سے ہوگا۔ 


ایک معتدل مغربی کم دباؤ اس وقت ملک کو متاثر کر رہا ہے۔ ملک کے شمال مغربی علاقے میں پہلے سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ خصوصاً شمالی خیبر پختونخواہ اور گلگت میں۔


▪️ بلوچستان:-

بلوچستان کے شمال مشرقی، مغربی ، وسطی اور جنوبی حصوں میں کہیں کہیں پر برسات کا امکان ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جن میں ژوب، لورالائی، سبی، بارکھان، بولان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ ، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، زیارت، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، قلات، مستونگ، جھل ، دالبندین ، مگسی، سبی، پشین، شیرانی، لسبیلہ، عبداللہ قلعہ ، گوادر ، خضدار، آواران، تربت شامل ہیں۔


▪️ خیبرپختونخواہ

خیبرپختونخواہ کے شمالی حصوں میں میں کہیں کہیں پر درمیانی بارش ، ہلکی گرج چمک اور ژالہ باری کی متوقع ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں پر تیز برسات کا امکان ہے پہاڑی علاقہ جات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ جن میں پشاور، ٹانک، کرک، ہری پور، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، لکی مروت، سوات، مالاکنڈ، مینگورہ میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ ، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کالام، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کرم، خیبر، سوات، محمد ایجنسی، باجوڑ اور پشاور شامل ہیں۔


▪️ گلگت اور کشمیر

گلگلت اور کشمیر میں کہیں کہیں پر موسلادھار سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں تیز برفباری کا امکان ہے۔ جن میں گلگت، سکردو، چلاس، گوپس، کوٹلی، میرپور، مظفرآباد، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ اور وادی نیلم شامل ہیں۔ 


▪️ پنجاب کے شمالی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ، برسات ، گرج چمک اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔۔ جبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز برسات کا امکان ہے۔ شمالی پہاڑی حصوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ جن میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، ملتان، کوٹ ادو، خانیوال، جھنگ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ناروال، سیالکوٹ، کوٹ ادو، ساہیوال۔ لودھراں، قصور، شیخوپورہ، چنیوٹ، خوشاب، بکھر، لیہ میانوالی، منڈی بہاؤالدیں ، سیالکوٹ، قصور، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، اٹک، چکوال اور جہلم شامل ہیں۔


▪️سندھ کی مغربی پٹی اور جنوب مغربی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ جن میں جیکب آباد، جامشورو اور کراچی شامل ہیں


اس دوران شہر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شمال مشرق سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس ڈتٹ سردی کی شدت میں اضافے ہوگا۔ البتہ مغربی سلسے کے آنے سے پہلے ملک کی ساحلی پٹی پر موسم سمندری ہواؤں کے ساتھ تھوڑا گرم رہے گا چونکہ اس وقت مغربی کم دباؤ بحیرہ عرب سے نم اور گرم ہواؤں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہوگا کم دباؤ کے نشیب کے گزرنے کے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوجائے گی۔


🔴 اختتامیہ؛-

یہ سلسلہ 2-3 روز تک جاری رہے اسکے فوراََ ایک اور سلسلہ کی اس طرح سے آمد متوقع۔ ساتھ ہم یہ آپکو بتاتے چلیں مغربی سلسلوں کا یہ اسپیل مشرقی وسطیٰ کے ممالک بہت زیادہ شدت سے اثر انداز ہونے والا ہے جن سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،خلیج ریاستیں ، ایران ، عراق ، شام ، فلسطین اور لبنان وغیرہ ان حصوں پر بارشیں زیادہ تیز ہوں گی اور سردی زیادہ شدت کی ہوگی البتہ اسکے مقابلے میں جنوبی ایشیاء ریاستوں جس سے پاکستان اور ہندوستان پر اسکا اثر اتنا زیادہ نہیں ہوگا بارشیں معتدل ہوں گی اور سردی شدت کی پڑے گی۔ مغربی سلسلوں یہ طاقتور مرحلہ جنوری کے دوسرے ہفتے جاری رہے گا۔

Leak video

 Leak video click link