pak weather update today
اپڈیٹ
توقع کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے زیر اثر گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی اس دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش دیکھنے کو ملی.
مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ بلوچستان بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب سے آج تقریبأ نکل چکا ہے.
جبکہ آج سے یہ سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا.
آج سے 25 جنوری کے دوران گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور شمالی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے.
اگلے 72 گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب اور اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش ممکن ہے.
سردی کی نئی لہر آج سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جو کم و بیش اگلے ایک ہفتے تک جاری رہے گی.