google-site-verification: google056300cafbd3ff5f.html

Pak weather update today

# موسم__کی__صورتحال۔





 
اگلے 3 روز یعنی آج سے منگل کے دوران کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے انتہائی بالائی علاقوں جس میں اٹک اسلام آباد راولپنڈی جہلم سیالکوٹ گجرات نارووال منڈی بہاؤالدین کے علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں ملک کے باقی حصوں 
میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔



 #سردی_کی_لہر آج رات سے بلوچستان سمیت پاکستان کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے اس دوران کویٹہ قلات پشین سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں رات کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جب کہ خیبر پختون خواہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی یہی حالات متوقع ہیں۔ پنجاب اور وسطی اور بالائی سندھ میں بھی صبح اور رات کا درجہ حرارت 0 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے کچھ علاقوں میں منفی 1 یا منفی 2 تک بھی پہنچ سکتا ہے اس دوران ان تمام علاقوں میں شدید کورا پڑنے کا امکان ہے یہ سردی کی لہر 29 جنوری تک جاری رہے گی۔ #بارشوں_کی_صورتحال. بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ جنوری آخری دنوں یا فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات بن سکتے ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو وقت آنے پر آگاہ کر دیں گے۔ بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔ ہماری سپورٹ کرنے کیلئے اس پوسٹ کو لائک اور شیئر کریں۔

Leak video

 Leak video click link